آگ سے متاثر ہونے والی استعمال شدہ گاڑیاں سندھ حکومت کے مختلف محکموں کی ہیں، ذرائع
کراچی کے علاقے کلفٹن میں قرطبہ مسجد کے قریب نظارت میں کھڑی 30 سے زائد گاڑیوں کو آگ لگ گئیں۔
فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیوں نے آتشزدگی پر قابو پایا۔ عملہ ریسکیو کے مطابق اب کولنگ کا عمل مکمل ہوچکا ہے جبکہ واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔
آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی جبکہ کلفٹن بلاک ون میں نظارت میں کھڑی گاڑیوں کو آگ لگی ہے۔ واضح رہے کہ یہ وہ جگہ جہاں حکومت سندھ کے مختلف محکموں کی استعمال شدہ گاڑیاں کھڑی تھیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نظارت پر 100 سے زائد سرکاری گاڑیاں کھڑی ہیں جبکہ سیکیورٹی کے لیے عملہ موجود نہیں ہے۔ علاوہ ازیں نظارت میں کھڑی متعدد گاڑیوں کا سامان بھی غائب ہے۔