کشمیر سے متعلق احتجاج پر مقدمہ؛ سابق سینیٹر مشتاق احمد جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے کشمیر کے حوالے سے احتجاج پر مقدمے میں سابق سینیٹر مشتاق احمد اور ملزم دانیال کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

ڈیوٹی جج عبدالغفور کی عدالت میں ملزمان کو 3 دن کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا گیا۔ پراسیکیوشن نے موقف اپنا کہ ملزمان سے گاڑی اور اسلحہ کی برآمدگی کرنی ہے۔

پراسیکیوشن کی جانب سے 30 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔ تاہم عدالت نے سابق سینیٹر مشتاق احمد و دیگر کو مزید 4 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس کی جانب سے ملزمان کے خلاف تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*