کرنٹ لگنے سے شہریوں کی اموات، کے الیکٹرک پر 1 کروڑ روپے جرمانہ

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے زیر انتظام علاقوں میں کرنٹ لگنے سے 33 شہریوں کی اموات پر کمپنی پر جرمانہ عائد کر دیا۔

نیپرا کی جانب سے جاری حکم نامے میں کے الیکٹرک پر ایک کروڑ روپےکا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

نیپرا نے جاری شوکاز میں کے الیکٹرک کا جواب مسترد کر دیا اور حکم دیا ہے کہ کے الیکٹرک 15 روز میں جرمانے کی رقم نیپرا کے نامزد کردہ بینک میں جمع کرائے۔

نیپرا نے متاثرہ خاندان کو 35 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے اور متاثرہ خاندان کے ورثاء کو ملازمت دینے کی بھی ہدایت کی ہے۔

نیپرا کے مطابق اگست 2023ء میں کے الیکٹرک کو شوکاز جاری کیا گیا تھا، کے تاہم الیکٹرک شوکاز کے جواب پر نیپرا کو مطمئن نہیں کر سکی۔

نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک کے زیرِ انتظام علاقوں میں 23-2022ء میں33 شہریوں کی اموات ہوئی تھیں، کے الیکٹرک نیپرا قوانین پر عمل درآمد کرانے میں ناکام رہی۔

اس حوالے سے ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ نیپرا کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق کراچی میں جولائی 2022ء سے جون 2023ء کے درمیان بجلی کے کرنٹ لگنے کے 33 واقعات رونما ہوئے جن میں سے 32 واقعات میں کے الیکٹرک کی جانب سے کوئی غفلت نہیں پائی گئی، ایک کیس میں غیر تسلی بخش جواب پر یوٹیلیٹی کو جرمانہ کیا گیا ہے، فیصلے کا بغور جائزہ لینے کے بعد آگے کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

One comment on “کرنٹ لگنے سے شہریوں کی اموات، کے الیکٹرک پر 1 کروڑ روپے جرمانہ

  1. ایک کرو ار کے لیے دینے کیا بڑی بات ہے یہ بھی عوام پہ بوجھ ڈال دیں گے کہیں نہ کہیں سے جو کہ پہلے ہی ڈال چکے ہیں ایک روپے 74 پیسے اسی لیے اضافہ کیا گیا ہے یہ منحوس نہ جانےکب لوگ کی جان چھوڑیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*