کراچی یونیورسٹی کے طالب علم کے ساتھ رینجرز اہلکار کی مبینہ بدسلوکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد انتظامیہ نے معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا۔
اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل رینجرز کی کراچی یونیورسٹی انتظامیہ کے ساتھ ایک ملاقات کے سلسلے میں یونیورسٹی آمد کے پیش نظر سیکیورٹی کے سخت اقدامات پر ایک طالب علم نے رینجرز افسر سے بحث کی جس پر اس نے طالب علم کو تھپڑ رسید کیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رینجرز کے اعلیٰ حکام کی اساتذہ اور انتظامیہ کے ساتھ ملاقات کا مقصد یہ تھا کہ معاشرے کو متاثر کرنے والی نئی قسم کی انتہا پسندی سے کیسے نمٹا جائے جو خودکش حملوں کا سبب بنتی ہے۔