
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے گارڈن انٹرچینج تا نشتر روڈ فلائی اوور منصوبے کا باقاعدہ ٹینڈر جاری کر دیا ہے۔ ایک ارب روپے کی تخمینہ لاگت سے تعمیر ہونے والے اس فلائی اوور سے گارڈن انٹرچینج اور نشتر روڈ کے اطراف ٹریفک کے شدید دباؤ میں نمایاں کمی آئے گی۔ میئر کراچی کے مطابق اس اہم ترقیاتی منصوبے کو 180 ایام میں مکمل کر کے عوام کی سہولت کے لیے کھول دیا جائے گا۔
