کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی تقریباً 10 روپے فی یونٹ مہنگی

کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی 9 روپے 98 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔

نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق بجلی 9 ماہ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔

کے الیکٹرک صارفین سے جون تا ستمبر اضافی وصولیاں کی جائیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کو جون میں 2 روپے 67 پیسے فی یونٹ اضافی دینا ہوں گے جبکہ جولائی میں 3 روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافی ادائیگی کرنا ہوگی۔

کے الیکٹرک صارفین کو اگست میں 3 روپے 22 پیسے فی یونٹ اضافی دینا ہوں گے جبکہ ستمبر میں 99 پیسے فی یونٹ اضافی ادا کرنا ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اس اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ کے الیکٹرک نے اکتوبر 2023ء تا مارچ 2024ء کے لیے درخواست دی تھی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

One comment on “کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی تقریباً 10 روپے فی یونٹ مہنگی

  1. ALLAH PAK GHARAQ KARY KE OR IN K SAHOLAT KARON KO
    OR ASY AWAM DOSHMANI FAISLY KARNY WALON KO ALLAH GHARAT KARY

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*