
170’ارب کے نئے ٹیکسز عوام دشمن اقدام ہے، حکومت غریبوں پر اتنا بوجھ نہ ڈالے
اسحاق ڈار جس طرح آئی ایم ایف کے اشارے پر چل رہے ہیں منشی سے زیادہ کردار نہیں
حکومت پچیس ہزار روپے کی تنخواہ میں چار افراد کا بجٹ بنا کر دکھائے، میڈیا سے بات چیت
کراچی (نیوز ڈیسک)مہاجر قومی موومنٹ(پاکستان) کے چیئر مین آفاق احمد نے اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہاجر قومی موومنٹ اس وقت تنظیم نو کے مرحلے سے گزر رہی ہے اور اس سلسلے جو بھی افراد تنظیم کی نظم و ضبط کی خلاف ورزی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہیں ایسے تمام افراد کو پارٹی سے بے دخل کیا جائیگا،جب ہم پارٹی کی تنظیم نو کی بات کرتے ہیں تو خوش آئند بات یہ ہے کہ بہت بڑی تعداد میں پڑھے لکھے نوجوان جو مختلف سیاسی جماعتوں اوردیگر شعبہ ہات زندگی سے تعلق رکھتے تھے پارٹی سے جڑے ہیں اور آئندہ بھی یہ سلسلے جاری رہیگا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں ہمیشہ سے کہتا آرہاہوں کراچی کو ری بلڈ کرنے کیلئے ہر ڈسٹرکٹ کی سطح ±±پر تھارٹی بناسکتے ہیں ری کنسٹرکشن اتھارٹی بناسکتے ہیں اور یہا ں اگر تعمیرات کا کام شروع ہوگا تو ہم نہ صرف لوگوں کو روزگارفکسکتے ہیں بلکہ بہر سےپیسہ یہا ں مانگاسکتے ہیں جس سے لوگوں کا اعتماد بحال ہوگا، ہم کوئی تعمیری کام کرنے کو تیار نہیں، اس کراچی کو تیزی کے ساتھ برباد کررہے ہیں ہم جب تک کراچی کو مقامی افراد کے حوالے نہیں کرینگے،باہر سے آنے والا اس جگہ کو سوائے کمانے کے اس جگہ کو تسلیم نہیں کریگا۔آفاق احمد نے کہا کہ لوگ ابھی مہنگائی کے بوجھ سے نکلے نہیں تھے کہ 170ارب کے نئے ٹیکسز کا بوجھ ڈالنا عوام دشمن اقدام ہے جس کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں،جبکہ بجلی کے بلوں میں مزید 7روپے فی یونٹ کا اضافہ کیا گیا جس سے عوام سے 19ارب روپے عوام سے جبراً وصول کئے جائینگے،اسی طرح گیس سمیت روز مرہ کی اشیا ئ میں اضافہ عوام کو کچلنے کی تیاری ہے۔آفاق احمد نے کہا کہ جب بھی نئے ٹیکسز لگتے ہیں اور حکمرانوں سے سنتے ہیں اس سے غیر یب عوام کو فر ق نہیں پڑیگا سوال یہ پیدا ہوتا ہے جب آپ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کرتے ہیں تو کیا عوام پر بوجھ نہیں پڑیگا،یہ کہ دینا بہت آسان ہوتا ہے کہ عوام پر بوجھ نہیں پڑیگا،ماہر معاشیات اپنے آپ کوکہتے ہیں اسحاق ڈار صاحب، اسحاق ڈار صاحب جس طرح سے چل رہے ہیں منشی سے زیادہ کردار نہیں جس طرح وہIMF کی پالیسیوں پر آنکھ بند کرکے عمل درآمد کیلئے تیار بیٹھے ہیں،حکومت نے مزدور کی ماہا نہ تنخواہ 25 ہزار مقرر کی اس 25ہزار میں 4افراد کا بجٹ بناکر دکھائیں اگر انہوں نے بجٹ بنادیا ہم سمجھے کے اس ملک سے مخلص اورما ہر معاشیات ہیں اوراگر 4??افراد کا بجٹ نہیں بن سکتا تو اس منشی کردار ادا کرنے کے بجائے مستعفی ہوجانا چاہیے تاکہ کو ئی او راس ذمہ داری کو ادا کرسکے، اس تما م IMFکی شرائط پر جو مہنگائی کررہے ہیں مہاجر قومی موومنٹ اسکی شدید مزمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کے پیچھے جو عوامل کارفرما ں ہیں وہ اس ملک کی اشرفیہ میں ہی موجود ہیں اور وہ لوگ کی عملن اون کرتی ہیں،جو باہر کی کمپنیوں کے نام آتے ہیں وہ دھوکا ہیں عوام کوگمرہ کرنے کیلئے، اشرفیہ کے الیکٹرک سے600ارب وصول کرنے کے بجائے 19ارب وصول کرنے کا بوجھ عوام پر ڈال دیا گیاجس کی مسترد کرتے ہیں۔