کراچی: کورنگی کے کارخانے کی چھت گر گئی، متعدد افراد زخمی

کراچی کے علاقے کورنگی میں واقع پی این ٹی سوسائٹی کے قریب کارخانے کی چھت گر گئی۔

کارخانے کی گرنے والی چھت کے ملبے تلے دب کر متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کارخانے میں بیکری آئٹم بنائے جاتے تھے۔

پولیس اور ریسکیو حکام امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ اب تک ملبے سے 11 زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*