کراچی: ڈسٹرکٹ سینٹرل میں جرائم کے خلاف بہترین کارروائیوں پر پولیس افسران اور جوانوں کے لیے انعامات

از دفتر ایڈیشنل آئی جی کراچی
22 ستمبر 2026

پریس ریلیز

ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب اور مؤثر کارروائیوں پر ایس ایس پی سینٹرل کو Appreciation Letter جبکہ ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ایس ایچ اوز و شاھین فورس کے جوانوں کو تعریفی اسناد اور کیش ریوارڈ سے نوازا۔

پولیس چیف نے شاہیں فورس کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیت، فرض شناسی اور جرائم کے سدباب کے لیے مؤثر اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکار محکمہ پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

انعام پانے والے افسران میں ایس ایچ او تیموریہ، ایس ایچ او خواجہ اجمیر نگری، ایس ایچ نیوکراچی اور ڈسٹرکٹ سینٹرل کی شاھین فورس کے جوان شامل ہے۔

ترجمان کراچی پولیس

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*