کراچی: پسند کی شادی کرنیوالا نوجوان پانچویں منزل سے گرکر ہلاک

کراچی: لیاقت آباد میں پسند کی شادی کرنے والا نوجوان پانچ منزلہ عمار ت گرکر ہلاک ہوگیا۔

لیاقت آباد سی ون ایریا میں 5 منزلہ عمارت کی چھت سے گر کر ہلاک ہونے والے نبیل کے والد کا کہنا ہے بیٹے نے پسند کی شادی کی جس پر اس کی بیوی آسیہ کے گھر والوں نے مقدمہ درج کروایا تھا جس کی عدالت عالیہ سے ضمانت لی گئی مگر کیس کا تفتیشی افسر عامر گھر آیا اور 50 ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کیا، رشوت نا دینے پر ڈکیتی کے مقدمے میں تھانے میں بند کرنے کی دھمکی دی۔

نبیل کے والد کا  کہنا  تھا کہ  اسی دوران پولیس نے گھر میں بدمعاشی اور غنڈہ گردی شروع کردی اور نبیل کے ساتھ دست و گریباں ہونے پر اسے دھکا دیا جس پر نبیل پانچویں منزل سے نیچے گرگیا۔

 دوسری جانب ایس ایس پی سینٹرل نے واقعےکا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری ایس پی نیو کراچی کو سونپ دی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*