کراچی وسطی میں جرائم کی روک تھام کے لیے کمیونٹی پولیسنگ کے اقدام کا آغاز

کراچی(کرائم رپورٹر)جرائم کی روک تھام کے لئے وسطی کے رہائیشیوں سے پولیس اورضلعی انتظامیہ نے رابطے تیز کردیے،ڈپٹی کمشنر کراچی وسطی کی زیرِ صدارت ضلع وسطی کے مختلف بلاکس کے نمائندوں کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں کمیونٹی پولیسنگ کے اقدام کو مزید آگے بڑھانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر وسطی طحٰہ سلیم کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ وسطی میں جرائم کی روک تھام کے لیے پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے مختلف بلاکس میں کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینے کا آغاز کردیا۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر وسطی طحٰہ سلیم کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع وسطی کے مختلف بلاکس کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں شہریوں، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنانے اور جرائم کی روک تھام کے لیے مشترکہ اقدامات پر غور کیا گیا،اجلاس میں ایس ڈی پی او گلبرگ منیشا روپیتا سمیت مختلف بلاکس کے نمائندگان نے شرکت کی۔ ایس ڈی پی او گلبرگ نے ورکنگ گروپس کو کمیونٹی پولیسنگ کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ محفوظ اور منظم معاشرے کے قیام میں کمیونٹی پولیسنگ بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔اجلاس میں اس امر پر زور دیا گیا کہ جرائم کی روک تھام اور مؤثر انداز میں کنٹرول کے لیے شہریوں، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان باہمی تعاون اور اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں۔ شرکاء نے کمیونٹی پولیسنگ کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اپنے تعاون اور کردار کو یقینی بنانے پر بھی اتفاق کیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*