کراچی: وزیراعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر داخلہ کی ملاقات، امن و امان اور خطے کی صورتحال پر گفتگو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی، جس میں ملک میں امن و امان اور خطے میں جاری کشیدگی پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور سیکیورٹی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ موجودہ حالات میں قومی یکجہتی ناگزیر ہے اور سیاسی و عسکری قیادت خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر یقین دہانی کرائی کہ ملک میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ملاقات میں مجموعی سیکیورٹی صورتحال کو مزید بہتر بنانے اور اداروں کے درمیان تعاون کو مضبوط کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*