کراچی: وزیراعظم شہباز شریف اور ایم کیو ایم وفد کی ملاقات، مقامی حکومتوں کے لیے 28ویں ترمیم لانے کا مطالبہ

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف اور ایم کیو ایم وفد کے درمیان ملاقات کا احوال سامنے آگیا۔

وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں ایم کیو ایم وفد مقامی حکومتوں سے متعلق 28ویں ترمیم جلد لانے اور تمام جماعتوں سے بات کرنے کا مطالبہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم وفد نے مجوزہ آئینی ترمیم کو 28ویں ترمیم میں شامل کرنے کا بھی مطالبہ کیا، وفد کا کہنا تھا کہ خطے کی صورت حال سامنے رکھتے ہوئے اب ایم کیو ایم کی مجوزہ آئینی ترمیم وقت کی اہم ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے ایم کیو ایم کے مطالبات کو جائز قرار دیا اور مطالبات پر آئندہ ہفتے ایک اور ملاقات طے پائی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے گورنر سندھ نہال ہاشمی کو ہدایت کی کہ صوبے میں ایم کیو ایم کو کوئی شکایت نہیں ہونی چاہیے۔

ایم کیو ایم نے شکوہ کیا کہ اتحادی جماعت ہیں اہم فیصلوں پر اعتماد میں نہیں لیا جارہا جس پر وزیراعظم نے ہر اہم قدم پر ساتھ رکھنے کا وعدہ دہرایا۔

ایم کیو ایم وفد نے ملاقات میں کراچی پیکیج پر کام تیز کرنے کی درخواست کی، وفد نے کہا کہ کراچی میں امن و امان اور انفرا اسٹرکچر کی حالت انتہائی خراب ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ میں گورنر کی تبدیلی کو وزیراعظم نے سیاسی فیصلہ قرار دیا اور کہا کہ کامران ٹیسوری بطور گورنر انتہائی فعال شخصیت تھے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*