کراچی والوں کیلئے بجلی کی قیمت میں کمی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری  اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کیلئے بجلی سستی کرنے کی منظوری  دے دی۔

نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کےالیکٹرک کے دسمبرکے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں کمی کی منظوری  دی  گئی ہے جس کے تحت بجلی کی قیمت میں 2 روپے 59 پیسے فی یونٹ کمی کی  منظوری دی گئی۔

نیپرا کا  کہنا ہےکہ کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں ایک  روپے 80  پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست  کی تھی جس پر اتھارٹی نے 2 فروری 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیرف میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر ہوگا جب کہ  ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق صرف مارچ کے بلوں پر ہوگا، ٹیرف میں کمی 300 یونٹ تک استعمال کرنیوالے،لائف لائن اور زرعی صارفین کے لیے نہیں ہوگی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*