کراچی والوں پر 70 ارب واجب الادا ہیں، شہری بل دیں تو لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی: سی ای او کے الیکٹرک

کراچی: کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مونس علوی کا کہنا ہے کہ کراچی کے شہری بل ادا کریں گے تو لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی۔

سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے دعویٰ کیا کہ کراچی کے 70 فیصد علاقوں میں لوڈشیڈنگ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام پر کے الیکٹرک کے 70 ارب روپے واجب الادا ہیں لہٰذاکراچی کے شہری بل ادا کریں گے تو لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی

دوسری جانب  وزیرتوانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے کراچی میں بڑھتی لوڈ شیڈنگ کے خلاف کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس کی سربراہی وزیر بلدیات سعید غنی کریں گے۔

کمیٹی کو  9 ارب روپے سے زائد واجبات کی ادائیگی کیلئے ناصرشاہ کی مدد کی یقین دہانی بھی کروائی گئی ہے ، کمیٹی لوڈشیڈنگ کے خاتمے اور بلز کی ادائیگی سمیت دیگر امور پر مشاورت کرکے اقدامات کرے گی

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*