کراچی میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا


پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سردی میں اضافے کے ساتھ ہی گیس نایاب ہوگئی۔ شہر کے کئی علاقے گیس کی فراہمی سے محروم ہیں جبکہ جہاں گیس دستیاب ہے وہاں گیس پریشر انتہائی کم ہونے کی شکایات ہیں۔

رپورٹس کے مطابق کراچی میں گیس کا بحران مزید شدت اختیار کرگیا ہے۔ صنعتوں کو گیس کی بندش کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق کراچی میں گیس کا پائپ لائنز پریشر 12 پی ایس آئی کی کم ترین سطح پر آگیا ہے۔ سوئی سدرن کا دعویٰ ہےکہ گیس فیلڈز سے 65 ایم ایم سی ایف گیس کی آمدکم ہوئی ہے، سوئی سدرن سسٹم پریشر 60 کے بجائے 12 پی ایس آئی کی کم ترین سطح پر ہے۔

شہر کے مختلف علاقوں میں گیس غائب ہے، کھانا پکانے میں دشواری سے شہریوں کو شرد موسم میں مشکلات کا سامنا ہے۔ سوئی سدرن کے مطابق صنعتوں کو ہفتہ، اتوار کے بجائے جمعہ، ہفتہ گیس بند ہوگی

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*