محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کردیا۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق 26 اپریل سے یکم مئی تک کراچی میں گرمی کی شدت زائد محسوس کی جائے گی اور اس دوران درجہ حرارت 38 سے 39 ڈگری سینٹی کو چھوسکتا ہے۔
سردار سرفراز کا کہنا ہےکہ کسی دن درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک بھی جانے کا امکان ہے جب کہ شہر میں دن کے اوقات میں ہواؤں کی رفتار کم رہے گی تاہم دن کے بیشتر حصے میں مغرب اور شمال مغرب سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔