کراچی میں گاڑی کے اندر دم گھٹنے سے بچہ جاں بحق

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں 2 بچے کھیلتے ہوئے گاڑی میں بند ہوگئے، جن میں سے ایک جاں بحق ہوگیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق بچے کی موت کار کا لاک نہ کھلنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق گاڑی میں کھیلتے ہوئے بند ہونے سے ایک بچہ دم گھٹنے سے جاں بحق ہوا جبکہ دوسرے کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کے مطابق دو بھائی کھیل کےدوران گاڑی میں بیٹھ گئے تھے، دم گھٹنے سے 3 سالہ بچہ رؤف جاں بحق اور 4 سالہ حسان بے ہوش ہوا، گاڑی کے مالک کو حراست میں لے لیا گیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*