کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں کمی آرہی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 6173 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1148 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔
محکمہ صحت کے مطابق شہر میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 18.60 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
واضح رہے کہ پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 28 افراد انتقال کر گئے اور 6137 نئے مریض بھی سامنے آئے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.68 فیصد رہی۔