کورونا کی پانچویں لہرکے دوران کراچی میں مثبت کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری کردہ اعداوشمار کے مطابق کراچی میں کورونا کیسز کہ شرح صرف 4.09 فیصد رپورٹ کی گئی۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سندھ بھر میں 527 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے،جن میں سے150کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 مریض انتقال کر گئے، سندھ بھرمیں 706 اومیکرون کیسز کی تصدیق کی جاچکی ہے۔
ذرائع کے مطابق 195 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ،178 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک جبکہ 14وینٹیلیٹرز پر زیر علاج ہیں۔
پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 25 اموات
پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 25 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 139 ہو گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید ایک ہزار 122 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔
این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 6 ہزار 450 ہو گئی۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 41 ہزار 142 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 2.72 فیصد رہی۔
سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 66 ہزار 505، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 15 ہزار 743، پنجاب میں 5 لاکھ 395، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 169، بلوچستان میں 35 ہزار 316، آزاد کشمیر میں 42 ہزار 874 اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 448 ہو گئی ہے۔