کراچی میں ڈاکو آزاد گھوم رہے ہیں، عوام بے بس ہیں جبکہ انتظامیہ خاموش نظر آرہی ہے۔
فیڈرل بی ایریا میں گاڑی پر موٹر سائیکل سوار ڈکیتوں نے فائرنگ کی، تاہم کار سوار نے گاڑی ملزمان پر چڑھا دی، پہلے تو ملزمان موٹر سائیکل سے گرے پھر اٹھ کر گولیاں چلا دیں اور کار سے رقم کا بیگ نکال کر پیدل ہی فرار ہوگئے۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو کار سوار زخمی ہوگئے۔
گزشتہ رات کورنگی میں ایل پی جی کی دکان میں ڈکیتی مزاحمت پر باپ جاں بحق اور بیٹا زخمی ہوگیا۔
زخمی شہری نے ڈاکوؤں کا پستول چھین کر فائرنگ کردی، شہری کی فائرنگ سے ملزمان زخمی حالت میں فرار ہوگئے، جنہیں جناح اسپتال میں علاج کے دوران گرفتار کرلیا گیا۔
اس سال ڈکیتی مزاحمت پر 75 شہریوں کی جانیں جا چکی ہیں
Loading...