کراچی میں میئر کا انتخاب تاخیر کا شکار

میئر کیلیے جوڑ توڑ جاری، شہریوں کو اپنے مسائل کے حل کے لیے میئر کا 2 سے 3 ماہ مزید انتظار کرنا پڑے گا

جماعت اسلامی کی شکایت پر تین یوسیز کے نتائج روک لینے کے سبب اب تک ہاوس مکمل نہیں ہوسکا، الیکشن کمیشن

کوئی جماعت تنہا اپنا میئر لانے کی پوزیشن میں نہیں، میئر کی خواہش والی پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی میں اتحاد مشکل

جماعت اسلامی پیپلز پارٹی سے ہاتھ ملائے گی یا تحریک انصاف سے؟ بال جماعت اسلامی کے کورٹ میں ہے،ذرائع

کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج آنے کے باوجود میئر کا انتخاب تاخیر کا شکار ہے کیونکہ جماعت اسلامی کی شکایت پر تین یوسیز کے نتائج روک لیے گئے ہیں جبکہ یہ صورتحال بھی ہے کہ کوئی جماعت تنہا اپنا میئر لانے کی پوزیشن میں نہیں ہے جس کی وجہ سے جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے اور کون سی دو جماعتیں مل کر اپنا میئر لائیں گی اس بارے میں مختلف قیاس آرائیاں جاری ہیں تاہم ممکنہ طور پر جماعت اسلامی اور تحریک انصاف میں اتحاد ممکن نظرآرہا ہے کیونکہ پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی دونوں اپنا میئر لانا چاہتی ہیں اور ان کا اتحاد اسی سبب مشکل ہے، شہرقائد میں 30 اگست 2020 کو بلدیاتی ادارے ختم ہو گئے تھے جس کے تقریباً ڈھائی سال بعد 15 جنوری 2023 کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے بعد الیکشن کمیشن کی حتمی پارٹی پوزیشن کے مطابق 229 میں سے 91 نشستیں لے کر پیپلز پارٹی پہلی پوزیشن پر ہے۔ جماعت اسلامی نے 85، تحریک انصاف نے 42 نشستیں حاصل کیں، مسلم لیگ (ن) نے 7، جے یو ا?ئی نے 2 جبکہ ٹی ایل پی ایک نشست حاصل کرسکی، اس کے علاوہ ایک نشست آزاد امیدوار نے بھی جیتی۔ا۔بلدیاتی انتخابات مکمل ہونے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی اپنا اپنا میئرلانے کے لیے سیاسی جماعتوں سے رابطے کر رہی ہیں لیکن کراچی کے مئیر کا انتخاب تاخیر کا شکار ہونے کا امکان ہے کیونکہ شہر قائد کی تمام یونین کونسلز کے الیکشن نتائج آنے تک میئر کا انتخاب نہیں ہو سکے گا۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق جب تک ہاو¿س مکمل نہیں ہوتا، میئر کا انتخاب ممکن نہیں۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پہلے کراچی میں 11 حلقوں میں ملتوی شدہ بلدیاتی انتخابات کرانا ہوں گے، انتخابات ہو جانے کے بعد نمبر مکمل ہو گا۔کئی مرتبہ التوا کا شکار ہونے والے کراچی بلدیاتی انتخابات کے بعد اب کہا جا رہا ہے کہ شہریوں کو اپنے مسائل کے حل کے لیے میئر کا 2 سے 3 ماہ مزید انتظار کرنا پڑے گا۔۔شہر کراچی کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کیلئے جوڑ توڑ جاری ہے، جماعت اسلامی پیپلز پارٹی سے ہاتھ ملائے گی یا تحریک انصاف سے؟ بال جماعت اسلامی کے کورٹ میں ہے،

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*