
کراچی: شہر قائد میں منکی پاکس کے پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی۔
صوبائی محکمہ صحت کی ترجمان مہر خورشید کے مطابق گزشتہ روز مسقط عمان سے ایک شہری کراچی آیا تھا جسے سات دن سے بخار اور پانچ دن سے جسم پر سرخ نشانات تھے، اس کے نمونے اسلام آباد بھیجے تھے جن کی رپورٹ آج مثبت آگئی۔