کراچی میں شدید گرمی اور حبس کے باوجود مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔
بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف خدادادکالونی کے مکین سراپا احتجاج نظآئے اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام سڑکوں پرآگئے۔
علاقہ مکینوں نےسڑک بلاک کردی،ٹائرنذرآتش بھی کیا تاہم انتظامیہ کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کر دیا گیا۔
دوسری جانب گرومندرپٹیل پاڑہ کےمکینوں کا بھی کےالیکٹرک کیخلاف احتجاج جاری ہے ۔ عوام سڑکوں پر نکل آئی جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔
مظاہرین کہتے ہیں کہ اس گرمی کے موسم میں 14، 14 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ پولیس کا کہناہے کہ احتجاج کی وجہ سے ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہوگئی ہے۔
مظاہرین کہتے ہیں بجلی کی طویل بندش کی وجہ سے علاقے میں پانی کا بحران پیدا ہو گیا ہے۔