کراچی میں عمارت گرنے سے 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ میں تین منزلہ عمارت کے اوپر کے دو فلور گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پٹیل پاڑہ میں فٹ بال گراؤنڈ کے قریب عمارت گرنے کا واقعہ پیش آیا، ملبے سے مزید 2 زخمیوں کو نکال لیا گیا، جس کے بعد زخمیوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق حادثے کے وقت عمارت میں 5 افراد موجود تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملبے سے نکالے گئے 2 زخمی دم توڑ گئے، جبکہ 3 زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*