"کراچی میں دودھ کے شدید بحران کا خدشہ!” گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے جانوروں کی خوراک کی ترسیل بند

کراچی: گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث کراچی میں دودھ کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

سیکریٹری ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن احمد علی حطار کا کہنا ہے کہ ڈیری سیکٹر شدید بحران کا شکار ہے ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال نے مشکلات بڑھا دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ بندش سے ڈیری فارمرز کے پاس جانوروں کے لیے چارہ اور فیڈ ختم ہونے لگی ہے، بھوسہ، سبز چارہ اور جانوروں کی خوراک کی ترسیل متاثر ہے۔

احمد علی کا کہنا ہے کہ خوراک کی قلت سے قیمتی مویشیوں کی صحت اور زندگیوں کو سنگین خطرات لاحق ہیں، ٹرانسپورٹ بند رہی تو ڈیری سیکٹر، ڈیری فارمرز کی شہر میں دودھ کی ترسیل متاثر ہوگی۔

ڈیری فارمرز کا کہنا ہے کہ ڈیری بحران کا براہ راست اثر عوام اور دودھ کی قیمتوں پر پڑنے کا خدشہ ہے، حکومت فوری طور پر چارے اور ضروری اشیا کی ترسیل بحال کرے۔

واضح رہے کہ گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال چھٹے روز میں داخل ہوگئی ہے جس سے امپورٹ، ایکسپورٹ اور اشیائے خوردونوش کی ترسیل متاثر ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*