کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز کے پیش نظر شہر کے تمام اضلاع میں ایس ایس یو کمانڈوز تعینات کردیے گئے ہیں۔
ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد نے کراچی کے مختلف کرائم ہاٹ اسپاٹ پر تعینات ایس ایس یو کمانڈوز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔
ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد نے کہا کہ ایس ایس یو کمانڈوز کو اس بات پر فخر محسوس کرنا چاہیے کہ سینئر افسران اور حکومت نے ایک بار پھر اس
انہوں نے کمانڈوز کو ہدایت کی کہ جرائم پیشہ افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے جبکہ ڈیوٹی کے دوران شہریوں کے ساتھ شائستگی اور نرمی سے پیش آئیں، اس سے عوام میں پولیس کا مثبت چہرہ اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔
ڈاکٹر مقصود احمد نے کہا کہ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر شہر کے مختلف کرائم ہاٹ سپاٹ پراور حساس مقامات پر ایس ایس یو کمانڈوز کو موٹر سائیکل اسکواڈ کے ہمراہ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ شہر میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا گیا، کمانڈوز مختلف علاقوں میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ اسٹریٹ کرائمز کے خلاف بروقت کارروائی کرنے میں مقامی پولیس کی مدد کر رہے ہیں۔