کراچی میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی درجہ حرارت 40 ڈگری تک جانے کا امکان

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا موسم آج گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت37 سے 39 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت25.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، شہر میں موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں اور ان کے گردونواح میں بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جس سے موسم سرد اور خوشگوار ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور اور گردونواح میں آج دن بھر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئی ہے۔

بارش کا یہ سلسلہ صرف لاہور تک محدود نہیں بلکہ صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی جاری ہے۔ گجرات، چنیوٹ، ڈسکہ، جلالپور بھٹیاں، ملکوال، حافظ آباد اور فیروزوالا میں بھی گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*