کراچی: میٹرک بورڈ امتحانات میں بدانتظامی؛ چیئرمین غلام حسین سوہو کا معطلی سے بچنے کے لیے استعفیٰ

کراچی (5 مئی 2026): حیدرآباد تعلیمی بورڈ کے بعد کراچی میٹرک بورڈ کے چیئرمین غلام حسین سوہو نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

کراچی میٹرک امتحانات میں بد انتظامی کے بعد چیئرمین بورڈ غلام حسین سوہو نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

میٹرک بورڈ کے امتحانات میں بد انتظامی پر انکوائری کمیٹی کی رپورٹ میں چیئرمین میٹرک بورڈ کراچی کو معطل کر کے کارروائی کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

معطلی کی صورت میں غلام حسین سوہو اصل محکمے فیڈرل بورڈ نہیں جا سکیں گے، اس لیے انہوں نے معطلی سے بچنے اور فیڈرل بورڈ میں ملازمت جاری رکھنے کے لیے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

چیئرمین میٹرک بورڈ غلام حسین سوہو نے اپنا استعفیٰ سیکریٹری محکمہ بورڈز سندھ کو ارسال کیا تھا اور سیکریٹری یہ استعفیٰ وزیر بورڈز کے توسط سے کنٹرولنگ اتھارٹی کو ارسال کریں گے۔

اس رپورٹ کی روشنی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ یہ فیصلہ کریں گے کہ غلام حسین سوہو کو سزا دینی ہے یا استعفیٰ منظور کرنا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل حیدرآباد ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین شجاح حسین مہیسر بھی استعفیٰ دے چکے ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*