کراچی: میر رضا علی کیس! پولیس سرجن نے لاش دیکھے بغیر تصویروں پر پوسٹ مارٹم رپورٹ بنائی، ایڈیشنل آئی جی آزاد خان

کراچی(5 اگست 2026): ایڈیشنل آئی جی آزاد خان نے میر رضا علی کی موت اور پوسٹ مارٹم کے معاملے پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی آزاد خان نے میر رضا علی کی موت اور پوسٹ مارٹم کے معاملے پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ پولیس سرجن نے میر رضا علی کی لاش خود دیکھی ہی نہیں بلکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ محض تصویروں کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کا کہنا تھا کہ باضابطہ پوسٹ مارٹم رپورٹ پولیس نہیں بلکہ میڈیکل لیگل آفیسر (ایم ایل او) دیتا ہے، اور اس معاملے میں پولیس نے ایل ایم او کی رپورٹ پر ہی اپنی رائے قائم کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس سرجن کو اپنی رائے میڈیا پر دینے کے بجائے تحریری طور پر دینی چاہیے تھی۔

آزاد خان نے واضح کیا کہ اگر میر رضا علی کے لواحقین چاہیں گے تو حقائق سامنے لانے کے لیے دوبارہ پوسٹ مارٹم کی خاطر قبر کشائی بھی کی جا سکتی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*