کراچی: موسم کی تبدیلی کے ساتھ انفلوئنزا کے کیسز میں اضافہ، طبی ماہرین کی شہریوں کو احتیاط کی ہدایت

موسم کی تبدیلی کے ساتھ کراچی میں انفلوئنزا کے کیسز میں اضافہ رپورٹ کیا جا رہا ہے۔
شہر کے سرکاری و نجی اسپتالوں میں انفلوئنزا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، بخار، سردرد، کپکپاہٹ، نزلہ زکام خشک کھانسی اور جسم و پٹھوں میں درد اس کی علامات ہیں۔
ماہر امراضِ سینہ پروفیسر ڈاکٹر جاوید خان کا کہنا ہے کہ انفلوئنزا ہر عمر کے افراد کو متاثر کر سکتا ہے، تاہم پہلے سے کسی بیماری میں مبتلا افراد کو زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق انفلوئنزا کے سبب بچوں میں شدت کی صورت میں الٹی متلی اور اسہال کی علامات سامنے آسکتی ہیں۔
ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ بیماری کی علامات رکھنے والے افراد دوسروں سے فاصلہ رکھیں، بار بار ہاتھ دھوئیں اور صفائی کا خاص خیال رکھیں۔
ماہرین کے مطابق خصوصاً بزرگ افراد، بچوں اور پہلے سے کسی بیماری میں مبتلا افراد کو انفلوئنزا سے بچاؤ کے لیے زیادہ احتیاط کرنی چاہیے، علامات ظاہر ہونے کی صورت میں خود سے دوا لینے کے بجائے ڈاکٹر سے رجوع کرنا ضروری ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*