کراچی: ملیر کینٹ میں پولیس افسر کا روپ دھارنے والا جعلی ڈی ایس پی گرفتار، سروس کارڈز برآمد

کراچی کے علاقے ملیر کینٹ میں پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے پولیس افسر بن کر شہریوں کو ڈرانے دھمکانے والے جعلی افسر کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت وقار حسن کے نام سے ہوئی ہے جو خود کو کبھی ڈی ایس پی تو کبھی سب انسپکٹر ظاہر کرتا تھا۔ ملزم کو اس وقت تحویل میں لیا گیا جب پولیس اہلکاروں کی جانب سے روکے جانے پر اس نے متضاد بيانات دیے، جبکہ تلاشی کے دوران ملزم کے قبضے سے پولیس کے جعلی سروس کارڈز بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ملزم وقار حسن کے خلاف تھانہ ملیر کینٹ میں باقاعدہ مقدمہ درج کر کے قانونی تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*