کراچی : مسافر کوچ نے 7 سالہ بچے کو کچل دیا، ڈرائیور گرفتار

سڑک عبور کرنے کے دوران کوچ نے بچے کو روند ڈالا

کراچی کے علاقے لانڈھی مجید کالونی میں مسافر کوچ نے 7 سالہ بچے کو کچل دیا۔ حادثہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج آج نیوز نے حاصل کرلی۔

فوٹیج میں دو بچوں کو سڑک عبور کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ محمد احمد نے اچانک بھاگ کر سڑک عبور کرنے کی کوشش کی، اس دوران مخالف سمت سے آنے والی کوچ نے بچے کو روند ڈالا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ کوچ ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

One comment on “کراچی : مسافر کوچ نے 7 سالہ بچے کو کچل دیا، ڈرائیور گرفتار

  1. جبکہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈرائیور کا کوئی قصور نہیں بچہ خود تیزی سے اگے بڑھا ہے اور گاڑی کے نیچے ا گیا ہمیشہ اس کی موت اس کو خود کھینچ کر لے کر گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*