کراچی: محکمہ موسمیات کی 14 ستمبر سے شہرِ قائد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے کراچی میں 14ستمبر سے گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دباؤ شمال مغربی خلیج بنگال اور اڑیسہ کے ساحلی علاقے پر موجود ہے،  یہ سسٹم چھتیس گڑھ اور ملحقہ علاقے پر موجود ہے اور اس سسٹم کے مغرب کی جانب بڑھنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کل شام سے 16 ستمبرتک تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، بدین، ٹھٹھہ، سجاول اور ٹنڈو محمد خان میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں آندھی اور بارش ہوسکتی ہے۔

اسی طرح 14 سے 16 ستمبر تک سانگھڑ، خیرپور، حیدرآباد، ٹنڈوالہیار اور مٹیاری، شہید بینظیرآباد اور جامشورو میں بھی آندھی کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے کراچی میں بھی بارش کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بھی 14 سے16ستمبرتک گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے جب کہ  شہر میں آج اور کل موسم گرم اور مرطوب رہ سکتا ہے، اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*