کراچی: مارچ میں اسٹریٹ کرائم کی 5 ہزار سے زائد وارداتیں ہوئیں، شہریوں سے 1 ہزار 265 موبائل فون چھینے گئے

کراچی میں مارچ میں ہونے والے جرائم سے متعلق سٹیزن پولیس لائژن کمیٹی (سی پی ایل سی) نے رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ کے مطابق مارچ میں کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی 5 ہزار سے زائد وارداتیں ہوئیں، شہریوں سے 1 ہزار 265 موبائل فون چھینے گئے۔

سی پی ایل سی کے مطابق شہرِ قائد سے مارچ میں 3 ہزار 27 موٹر سائیکلیں چوری اور 440 موٹر سائیکلیں چھینی گئیں جبکہ 17 کاریں اسلحے کے زور پر چھین لی گئیں اور 140 چوری کر لی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق مارچ کے مہینے میں مختلف واقعات میں 44 افراد قتل کر دیے گئے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*