
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابرآلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش ہو سکتی ہے۔
حکام محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آج کم سے کم درجہ حرارت 28.8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33سے 35ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
اس وقت شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 78فیصد ہے اور جنوب مغرب سے سمندری ہوائیں11کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
