کراچی: شاہراہِ بھٹو پر ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق اور 12 افراد زخمی، مختلف واقعات میں مزید 3 افراد انتقال کر گئے

کراچی ( کرائم رپورٹر )شاہراہ بھٹو پر تیز رفتار کار اور سوزوکی میں تصادم ایک خاتون ہلاک6 خواتین 4 مرد اور 2 بچیاں سمیت 12 افراد زخمی بلدیہ اتحاد ٹاو¿ن میں ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل کرہلاک کردیاملیر میمن گوٹھ کے قریب کنٹری فارم ہاو¿س کے اندر سوئمنگ پول میں ڈوبایک شخس ہلاک ہوگیا سہراب گوٹھ لیاری ایکسپریس وے کے قریب نالے سے نعش ملی تفصیلات کے مطابق شاہراہ بھٹو پر ٹول پلازہ کے قریبتیز رفتار کار اور سوزوکی میں تصادم ایک خاتون ہلاک6 خواتین 4 مرد اور 2 بچیاں سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو ایدھی ایمبولینس کے زریعے ہسپتال منتقل کیا جہاں ہلاک ہونیوالی 18 سالہ خاتون کی رامین دختر لالو جبکہ زخمیوں مین 30 سالہ اشو ولد پچو ،57 سالہ لالو ولد دیوا، 45 سالہ تلسیہ دختر ویرو ، 37 سالہ کیشی زوجہ ناڑو ،13 سالہ کیشی ولد واریا، 40 سالہ لکشمی زوجہ تلسی12 سالہ عاشہ دختر گوپی 8 سالہ حنا دختر لالو،16 سالہ دھنی دختر میگا 25 سالہ شامو ولد لالو اور 50 سالہ نامعلوم خاتون شامل ہیں زخمیوں میں کچھ افراد کی حالت نازک ہے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے بلدیہ اتحاد ٹاو¿ن خیبر چوک کے قریب تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے 17 سالہ راہگیر لڑکا جاں بحق ہوگیا جاں بحق ہونے والے لڑکے کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کیا جہاں جاں بحق ہونے والے لڑکے کی شناخت عبدالرحمان ولد امتیاز کے نام سے ہوئی سہراب گوٹھ لیاری ایکسپریس وے کے قریب الاصف نالے سے 50 سالہ فرد کی لاش ایدھی رضاکاروں نے نکال لی ایدھی ایمبولینس رضاکار جائے وقوعہ پر موجود :ملیر میمن گوٹھ کے قریب کنٹری فارم ہاو¿س کے اندر سوئمنگ پول میں ڈوب کر 55سالہ فرد جاں بحق ہوگیا لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا جہاں متوفی کی شناخت: شکیل ولد احمد کے نام سے ہوئی

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*