کراچی سے پنجاب جانے والی مسافر کوچ الٹ گئی؛ 4 مسافر جاں بحق اور 7 زخمی

مٹیاری(19 مارچ 2026): مٹیاری کے قریب قومی شاہراہ پر کراچی سے پنجاب جانے والی مسافر کوچ حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں چار مسافر جاں بحق اور سات زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ بارش کے باعث سڑک پر ہونے والی پھسلن کی وجہ سے پیش آیا، جس کے باعث ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا اور کوچ الٹ گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ مسافر کوچ کراچی سے رحیم یار خان جا رہی تھی، جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف اضلاع سے ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

پولیس نے حادثے کی جگہ کو گھیرے میں لے کر مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں اور متاثرہ بس کو شاہراہ سے ہٹانے کا کام جاری ہے تاکہ ٹریفک کی روانی بحال کی جا سکے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*