
کراچی: سیشن عدالت نے منشیات کے مقدمے میں ملزمہ انمول پنکی پر فردِ جرم عائد کردی تاہم ملزمہ نے صحتِ جرم سے صاف انکار کر دیا۔
کراچی کی سیشن عدالت میں انمول پنکی کیخلاف منشیات کے مقدمے کی سماعت ہوئی، دوران سماعت ملزمہ کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی پر فردِ جرم عائد کی، سیشن عدالت کے جج نے ملزمہ پر فردِ جرم پڑھ کر سنائی اور سوال کیا کہ "آپ پر پولیس کی جانب سے منشیات رکھنے اور سپلائی کرنے کا الزام ہے، کیا آپ کو جرم قبول ہے؟” ملزمہ نے صحتِ جرم سے صاف انکار کر دیا۔
لزمہ کے صحتِ جرم سے انکار کے بعد عدالت نے کیس کے پراسیکیوشن گواہوں کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔
ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف یہ مقدمہ تھانہ گزری میں منشیات کی خریدو فروخت اور سپلائی کے الزامات کے تحت درج ہے۔
عدالت نے مقدمے کے گواہوں کی طلبی کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی ہے۔
