کراچی: سونا 3000 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 30 ہزار 436 روپے فی تولہ کا ہو گیا، 10 گرام سونا بھی 2572 روپے مہنگا

کراچی: پاکستان میں آج سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں  فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار روپے بڑھ کر 4 لاکھ30ہزار 436 روپے ہوگئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت  میں 2 ہزار 572 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا  3لاکھ 69 ہزار 29 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 30 ڈالر اضافے سے 4080 ڈالر فی اونس ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*