کراچی: رینجرز کی کارروائی، “عامری گینگ” کے 2 کارندے گرفتار، اسلحہ و مسروقہ سامان برآمد

کراچی (کرائم رپورٹر) پاکستان رینجرز (سندھ) نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے اسٹیل ٹاؤن کے علاقے سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث “عامری گینگ” کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ہونے والوں میں علی محمد ولد مرید اور واجد علی عرف واجا ولد محمد ایوب شامل ہیں۔ رینجرز کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ایک موٹرسائیکل (بغیر کاغذات)، ایک موبائل فون اور نقدی برآمد کی گئی۔ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزمان اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اسٹیل ٹاؤن، گلشن حدید اور ملحقہ علاقوں میں اسلحے کے زور پر موٹر سائیکلیں، موبائل فون اور نقدی چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔رینجرز حکام کے مطابق ملزم علی محمد نے دورانِ تفتیش بتایا کہ اس کے پاس موجود بغیر لائسنس 30 بور پستول اس نے اپنے ایک قریبی ساتھی کو 15 ہزار روپے میں فروخت کیا۔ جبکہ ملزم واجد علی نہ صرف وارداتوں میں شریک رہا بلکہ گینگ کے دیگر ارکان کو نقدی اور موٹر سائیکلوں کی موجودگی سے متعلق معلومات بھی فراہم کرتا تھا۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ گرفتار افراد کو برآمد شدہ سامان سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*