
پریس ریلیز
ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز (پاکستان نیوی)
نیول ہیڈکوارٹرز، اسلام آباد
Tele: 021-48506127-8, 051-20062097
ریئر ایڈمرل خیبر زمان نے کمانڈر پاکستان فلیٹ کی کمان سنبھال لی
کراچی، 21 اکتوبر 2026: ریئر ایڈمرل خیبر زمان نے فلیٹ ہیڈکوارٹرز، کراچی میں منعقدہ تبدیلیِ کمان کی تقریب کے دوران کمانڈر پاکستان فلیٹ کی کمان سنبھال لی۔
ریئر ایڈمرل خیبر زمان ایئر وار کالج، کراچی، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، اسلام آباد اور نیول پوسٹ گریجویٹ کالج، امریکہ کے فارغ التحصیل ہیں۔ ایڈمرل کو اپنے شاندار بحری کیریئر کے دوران مختلف کمانڈ اور اسٹاف عہدوں پر خدمات انجام دینے کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔ ان کی اہم تعیناتیوں میں کمانڈر فیلڈ اینڈ آپریشنل سی ٹریننگ، نیول سیکریٹری اور وزارتِ دفاع میں ایڈیشنل سیکریٹری-III کے عہدے شامل ہیں۔ ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں ایڈمرل کو ہلالِ امتیاز (ملٹری) سے نوازا جا چکا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز (نیوی)
