کراچی تا ملتان بہاؤالدین ایکسپریس یکم جون سے بحال ہو گی

عوامی ضرورت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے پاکستان ریلوے نے یکم جون 2023ء سے 25 اپ، 26 ڈاؤن بہاؤالدین زکریا ایکسپریس کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق بہاؤالدین زکریا ایکسپریس کراچی سٹی اسٹیشن سے روزآنہ شام 6 بج کر 30 منٹ پر روانہ ہوا کرے گی اور دوسرے دن صبح 10 بج کر 45 منٹ پر ملتان پہنچے گی۔

بہاؤالدین زکریا ایکسپریس میں اے سی بزنس، اے سی اسٹینڈرڈ اور اکانومی کلاس کے سفر کی سہولت موجود ہو گی

بہاؤالدین زکریا ایکسپریس حیدر آباد، نواب شاہ، روہڑی، رحیم یار خان، خان پور، بہاولپور سے ہوتی ہوئی ملتان پہنچے گی۔

ریلوے حکام کی جانب سے عوام الناس کو اطلاع دی گئی ہے کہ بہاؤالدین زکریا ایکسپریس میں سفر کی ریزرویشن شروع ہو گئی ہے۔

پاکستان ریلوے کی ایپلیکیشن یا کسی بھی قریبی ریزرویشن دفتر سے ریزرویشن کروائی جا سکتی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*