
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی وفاقی ڈسپنسری میں ملک کے پہلے ’انٹرنیشنل ٹریولرز ویکسینیشن سینٹر‘ کا باضابطہ افتتاح کر دیا ہے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لیے ویکسینیشن کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حج و عمرہ کے زائرین سمیت بیرون ملک جانے والوں کے پاس گردن توڑ بخار (میننجائٹس) کی ویکسین کا سرٹیفکیٹ ہونا ضروری ہے تاکہ بین الاقوامی سفری اور صحتی قوانین کے تقاضے پورے کیے جا سکیں۔

