کراچی: بفرزون مقابلے میں ہلاک ملزم قتل کے مقدمات میں مفرور نکلا

کراچی میں تیموریہ کے علاقے بفرزون میں گزشتہ رات ہونے والے پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والا ملزم کراچی اور جنوبی پنجاب میں 2 قریبی رشتے دار بھائیوں کے قتل سمیت متعدد مقدمات میں ملوث نکلا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس سینٹرل معروف عثمان نے اس سلسلے میں بتایا کہ گزشتہ شب تیموریہ کی حدود بفر زون سیکٹر 16 اے حاجی خواستی بروہی گوٹھ میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم ملک الطاف ولد ضیاء الدین ہلاک ہوا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا تو انکشاف ہوا کہ ملزم تھانہ سرسید کے 302 کے مقدمے میں کورٹ سے مفرور تھا۔

ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا کہ ہلاک ہونے والا ملزم ملک الطاف کورٹ میں دورانِ پیشی ہتھکڑیاں توڑ کر فرار ہوا تھا جس کا مقدمہ تھانہ سٹی کورٹ میں درج ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ملک الطاف رحیم یار خان کے تھانہ ترنڈہ محمد پناہ کے مقدمہ 352/18 دفعہ 302/324/34 میں بھی مفرور تھا جس میں ملزم نے اپنے قریبی رشتے دار ایاز ولد رب نواز کو قتل کیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف کراچی کے تھانہ سائٹ سپر ہائی وے میں بھی 775/2020 دفعہ 302/34 درج ہے جس میں اس نے مقتول ایاز کے بھائی فیاض ولد رب نواز کو قتل کیا تھا، ملزم اس مقدمے میں بھی مفرور تھا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*