
کراچی: سندھ میں 20 ستمبر کو منعقدہ ایم ڈی کیٹ (MDCAT) امتحان کے نتائج اور شفافیت سے متعلق تنازع سندھ ہائیکورٹ پہنچ گیا ہے۔ 10 متاثرہ طلبہ نے قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے پی ایم ڈی سی، سکھر آئی بی اے اور جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی سمیت 6 فریقین کو نامزد کر دیا ہے۔ درخواست گزاروں کے وکیل محمد نواز ڈاہری کے مطابق امتحان کے وقت سوالیہ پرچہ ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی، جس کے باعث آنسر کیز کا درست جائزہ لینا ناممکن ہو گیا ہے۔ طلبہ نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ اصل سوالیہ پرچہ اور جوابی کلید 3 روز میں ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کی ہدایت کی جائے اور اس وقت تک حتمی میرٹ لسٹ اور داخلوں کے عمل کو روکا جائے۔
