کراچی: ایم اے جناح روڈ پر شو روم سے 25 لاکھ روپے کا سونا چوری، مقدمہ درج

کراچی: شہر قائد میں ایم اے جناح روڈ اسلامیہ کالج کے قریب ایک شو روم سے 25 لاکھ روپے مالیت کا سونا چوری ہو گیا ہے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق اسلامیہ کالج کے قریب واقع کار شو روم سے نامعلوم چور نے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات چرا لیے ہیں، جمشید کوارٹر پولیس نے واقعے کا مقدمہ نامعلوم ملزم کے خلاف درج کر لیا۔

ایف آئی آر کے مطابق چوری ہونے والے زیورات میں 4 سونے کے کڑے، ایک ہار اور 2 ٹاپس شامل ہیں، شو روم مالک کے مطابق 19 ستمبر کی رات تک سونے کے زیورات لاکر میں تھے، 21 ستمبر کو ملازم نے شو روم کے تالے ٹوٹنے کی اطلاع دی۔

مالک نے بتایا کہ جب انھوں نے شو روم پہنچ کر سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کی تو واردات کے بارے میں معلوم ہوا، نامعلوم چور نے 20 ستمبر کی صبح تقریباً 8 بجکر 20 منٹ پر واردات کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق چور تالے توڑ کر لاکر سے سونے کے زیورات نکال کر فرار ہو گیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*