کراچی : ایف بی آر انسپکٹر پر فائرنگ کرنے والے سابق ایس پی کے بیٹے کی سرکاری گاڑی شکارپور سے برآمد

کراچی: ایف بی آر انسپکٹر پر فائرنگ کرنے والے سابق ایس پی کے بیٹے آغا شہیر  کی سرکاری گاڑی شکارپور سے برآمد کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں سابق ایس پی کے بیٹے آغا شہیر کی فائرنگ سے ایف بی آر انسپکٹر کے زخمی ہونے کے واقعے میں اہم پیش رفت ہوئی۔

ساؤتھ پولیس کی ٹیم نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے شکارپور سے ملزم کی زیرِ استعمال سرکاری گاڑی برآمد کر لی ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ کلفٹن آشیانہ اپارٹمنٹ فائرنگ کیس کے ملزم آغا شہیر کی تلاش میں کراچی سے شکارپور تک چھاپے مارے گئے، پولیس نے شکارپور میں ٹارگٹڈ سرچ آپریشن کے دوران ملزم کی سرکاری گاڑی برآمد کی جس پر ایس پی ڈی 970 (SPD 970) کا نمبر درج ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اقدامِ قتل کا ملزم آغا شہیر گرفتاری کے ڈر سے گاڑی وہیں چھوڑ کر اپنے گن مین سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، جس کی تلاش جاری ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ برآمد کی گئی گاڑی کو قانونی کارروائی کے لیے کراچی منتقل کیا جا رہا ہے ساتھ ہی ملزم کے ممکنہ ٹھکانوں کی نگرانی سخت کر دی گئی ہے اور ٹیکنیکل سوئلنس کی مدد سے اس کا سراغ لگایا جا رہا ہے۔

پولیس پر امید ہے کہ ملزم اور اس کے مسلح گن مین کو جلد قانون کی گرفت میں لے لیا جائے گا۔

واضح رہے کلفٹن کے قریب آشیانہ اپارٹمنٹس میں سابق ایس پی کے بیٹے آغا شہیر نے مبینہ طور پر فائرنگ کر کے ایف بی آر کے انسپکٹر کو شدید زخمی کر دیا تھا۔

واقعے کے بعد سے ملزم روپوش ہے اور پولیس اسے گرفتار کرنے کے لیے مختلف شہروں میں چھاپے مار رہی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*