کراچی: ایس بی سی اے کا نارتھ ناظم آباد اور گلبرگ میں آپریشن، متعدد غیر قانونی تعمیرات مسمار

کراچی(کرائم رپورٹر/طاہر عباسی )گلبرگ اور نارتھ ناظم آباد بلاک آئی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایس بی سی اے کا بڑا آپریشن، لیڈی پولیس اہلکاروں نے رہائشیوں کو پکڑ کر عمارت سے باہر نکال دیا،ڈیمالیشن اسکوڈ نے مافیا کی چیخیں نکال دی،تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک آئی میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے مبینہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بڑا آپریشن کرتے ہوئے ایک رہائشی عمارت کو مسمار کردیا۔ملنے والی اطلاعات مطابق کارروائی کے دوران عمارت کو خالی کرایا گیا، جبکہ مزاحمت اور رکاوٹ کے خدشے کے پیش نظر پولیس کی نفری بھی موقع پر موجود رہی۔ بعد ازاں بھاری مشینری کے ذریعے پلاٹ نمبر A.482پر قائم عمارت کے مختلف حصوں کو منہدم کردیا گیا، جس کے بعد عمارت ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران بعض رہائشیوں کو پولیس کی مدد سے عمارت سے باہر منتقل کیا گیا۔ایس بی سی اے کی جانب سے شہر میں غیر قانونی اور خطرناک تعمیرات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی میں سجاد خان کی نگرانی میں سخت ایکشن، مبینہ تعمیراتی مافیا کے خلاف بھی گھیرا تنگ کردیا گیا۔ادھر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا مختلف علاقوں میں بڑا آپریشن کیاگلبرگ کے بلاک 15 اور بلاک 17 میں ڈیمولیشن اسکواڈ نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد تعمیرات مسمار کردیں۔بلاک 15 میں پلاٹ نمبر R-144 پر قائم غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کردیا گیا، جبکہ پلاٹ نمبر 1، 5، 6 اور 8 پر قائم غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھی ڈیمولیشن کارروائی کی گئی۔اسی طرح گلبرگ بلاک 17 میں پلاٹ نمبر R-410 پر کی گئی غیر قانونی تعمیرات مسمار کردی گئیں۔علاوہ ازیں ساؤتھ کے بلاک 7 میں پلاٹ نمبر D-69 پر قائم غیر قانونی تعمیرات کو بھی ڈیمولیشن اسکواڈ نے مسمار کردیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*