
اسلام آباد: کراچی انڈسٹریل پارک کو وفاقی خصوصی اقتصادی زون قرار دینے کی منظوری دے دی گئی۔
وزیر خزانہ کی زیر صدارت خصوصی اقتصادی زونز کے بورڈ آف اپروولز کا 11واں اجلاس ہوا جس میں کراچی انڈسٹریل پارک کو وفاقی خصوصی اقتصادی زون بنانےکی منظوری دی گئی۔ کراچی انڈسٹریل پارک سے برآمدات پر مبنی صنعتی سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔
اعلامیہ کے مطابق نجی خصوصی اقتصادی زونز کیلئے یوٹیلٹیز کی فراہمی کے عمومی اہلیت کےمعیار کی منظوری دی گئی جب کجہ پنجاب میں پبلک سیکٹر ایس ای زیز، انڈسٹریل اسٹیٹس کیلئے لینڈ لیز پالیسی کی منظوری دی گئی۔ لینڈ لیز پالیسی سےزمین کی ابتدائی لاگت میں کمی اور صنعتی سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔
اجلاس میں صنعتی سرمایہ کاری، انفراسٹرکچر اور صنعتی زمین کے مؤثر استعمال پر غور بھی کیا گیا جب کہ بورڈ آف اپروولز نے 10 ویں اجلاس کے منٹس کی تصدیق کر دی۔ خصوصی اقتصادی زونز میں نجی شعبے کی شرکت بڑھانے پر زور دیا گیا۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ فیصلوں سے برآمدات، روزگار اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا۔
